aurangabad ijtema 2018

اورنگ آباد اجتماع میں کروڑوں روپے کی بربادی پر رونے والوں سے گزارش!!!

……… قلندر کی بات……….

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ
كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّهِ أَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ
اے ایمان والو، تم وہ بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں، تم جو کرتے نہیں اسکا کہنا اللہ کو سخت ناپسند ہے

اورنگ آباد اجتماع میں کروڑوں روپے قوم کی محنت کی کمائی کے بے دریغ زیاں پر آپ رنجیدہ ہیں لیکن غور کیجئے کہ جو رقم برباد ہونی تھی وہ تو ہوگئی، تاہم آپ اجتماع میں نہیں گئے تو الحمد للہ آپ کا پیسہ ضائع ہونے سے ابھی بچا ہوا ہے!

فوری طور پر آپ سبھی ہم خیال حضرات مل کر رقم جمع کریں اور قوم کی فلاح و بہبود کے لئے آپکی نظر میں جو کام اہم ہو اس رقم سے کوئی بڑا کارنامہ انجام دیکر یہ ثابت کریں کہ آپکا اعتراض بغض حسد کی بناء پر نہیں بلکہ خالص اللہ کے لئے اور قوم کے درد و غم کے سبب ہے ، قوم کو ہم جیسے لفاظوں کی نہیں آپ جیسے حق پرست، دردمند اور بیدار مغز لوگوں کی ضرورت ہے، خدا کے لئے قوم کی مدد کریں بہت سے اہم کام رکے ہوئے ہیں، آپکے تعاؤں سے امت مسلمہ کے لئے دن رات کام کرنے والی تنظیموں کا بھی کچھ تو بوجھ کم ہوگا،

اور ساتھ ہی اورنگ آباد اجتماع کی طرح جلسہ جلوس سمینار، کانفرنس میں کروڑوں روپے ‘ضائع’ کرنے والی تنظیموں اور اداروں کے لئے عملی مثال پیش کرکے آپ خود ایک بے مثال نمونہ ثابت ہوں گے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: